
اقوال زریں
خدا کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پر ہیز گار ہے۔ (حضور اکرم ﷺ)
حمد جس کو لوگوں پر رحم نہ آیا خدا اس پر رحم نہ کرے گا ۔ ( حضوراکرم
روپے کی خدا کے یہاں کوئی عزت نہیں ۔ حضور اکرم ﷺ )
جو شخص جائز طریقے سے پیسہ کما کر اس لئے پس انداز کر کے کہ کسی سے سوال کرنے سے بچے اور اپنے بال بچوں اور ہمسایوں پر خرچ کر کے وہ قیامت کے دن خدا سے یوں ملے گا کہ اس کا چہرہ کامل کی طرح روشن ہو
گا۔ ( حضور اکرم )
بہترین بیوی وہ ہے جب خاوند اسے دیکھے تو پھولے نہ سمائے اگر اُسے کوئی حکم دے تو فوراً بجا لائے اور بہترین خاوند وہ ہے جو بیوی کیساتھ حسن سلوک رکھے۔ حضور اکرم )
اے ناپ تول کرنے والے تاجر و تم لوگوں پر دو ایسے کاموں کی زمہ داری ڈال دی گئی ہے جن کی بدولت تم سے پہلے گزری ہوئی تو میں ہلاک ہو گئیں۔ حضور اکرم ﷺ)
اشیائے ضرورت کو روک لینے والا آدمی کتنا برا ہے اگر اللہ چیزوں کا نرخ ستا کرتا ہے تو اسے غم ہوتا ہے
اور جب قیمتیں چڑھ جاتی ہیں تو خوشی سے پھولا نہیں سماتا۔ حضور اکرم ﷺ )
بعض لوگ ایسے ہیں کہ ساٹھ سال تک اللہ تعالی کی عبادت واطاعت میں لگے رہتے ہیں لیکن مرنے کا وقت آتا ہے تو وصیت کے ذریعے وارثوں کو نقصان پہنچا دیتے ہیں چنانچہ وہ جہنم کے سزا وار ہو جاتے ہیں۔
حضور اکرم )
اگر کسی شخص کو دعوت دی جائے اور وہ قبول نہ کرے تو اس نے اللہ اور رسول ﷺ کی نافرمانی کیا ور جو شخص
بن بلائے چلا جائے تو گویا چوراندر چلا گیا اور چوری کر کے باہر آ گیا۔ حضور اکرم ﷺ)
