اٹھرا کیا ہے اسکی حقیقت اور علاجآج ایک بہت اختلافی مرض پر گفتگو کر رہا ہوں جو کئی طرح کے ناموں سے جانا جاتا ہےاٹھرا بانجھ پن کی طرح بے اولادی کی ایک ایسی حالت کا نام ہے جس میں اولاد پیدائش سے لے کرآٹھ سال تک مرجاتے ہیںاس میں اکثرخیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق جنات کے ساتھ یا کسی ایسی عورت کے ساۓ کا اثر ہوتا ہے جس جنات یا ایسے امراض کا اثر ہو اسی طرح بھوت پریت تعویز گنڈوں کا اثربھی خیال کیا جاتا ہے..‏حقیقت:-یہ ایک بدن انسانی کی خرابی کی وجہ سے جینز کی کمزوری کی وجہ سے لا حق ہونے والی علامت ہے.جب تعویز گنڈا کرنے والے لوگوں کو لوٹ چکتے ہیں تو حکم صادر کردیتے ہیں جنات کے اثرات ختم کردئیے ہیں ابھی آپ علاج کروائیں بچہ ٹھیک پیدا ہوگاعلامات:-ایسی عورتوں کا جب باربار بغور مطالعہ کیا گیا تو ان میں خاص اقسام کی علامات پائ گئیں. جس میں پیشاب میں جلن اور تنگی- ہاتھ پاؤں کی جلن،نلوں میں جلن جیسے وہاں زخم ہوں اکثرقبض خشکی پیٹ و رحم کی جکڑن رحم کی خارش، بعض کو دانے پھنسیاں بھی نکلتے ہیں طبیعت میں غصہ کسی بات برداشت نہ ہونا گھر بھر سے ناراض رہنا بچہ جو وضع حمل کے دنوں میں گر جاتا ہے یا پیدا ہوتا ہے تو اس میں خون کی انتہائ کمی نظرآتی ہے سوکھا کمزور بعض کے جسم پہ دانے پیروں اور ہاتھوں کی جلد نیلاہٹ مائل بعض بچوں میں سوزاک کی علامات بھی دیکھی جاتی ہیں بعض بچے کی آنکھیں میں سیاہی پھیلی ہوتی ہے بعض بچے پیدا تو تندرست ہوتے ہیں مگر تین چاردن میں کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیںعلاج:-اٹھرہ کا علاج سوزاک کے اصولوں پرکرنا چاہیے اور سوزاک کا علاج امراض مخصوصہ میں سے ہے جس سے ہرحکیم طبیب باخوبی واقف ہےہمارے پاس اٹھرہ کا یقینی بے خطا علاج ہے حمل ہو جانے کے بعد علاج شروع کرتے ہیں یہاں تک کہ بچہ پیدا ہونے تا دودھ پیتے تک استعمال کرنا پڑتی ہےاٹھروالی عورتوں کے لئے غذا:- دودھ گھی اور گوشت سبزی کا استعمال زیادہ رکھیں روٹی چاول براۓ نام البتہ گھی سے تربترحلوہ یا دلیا زیادہ مفید ہوتا ہےایک نسخہ پیش خدمت ہےسرمہ سیاہ 20گرام ریٹھا پوست 20گرام دونو مثل سرمہ پاوڈر بناکر دانہ مونگ گولیاں بنالیں ایک گولی صبج دوپہر شام بعد غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریںدرج ذیل نسخہ بھی بہت کارگر ثابت ہوا ہےہلدی 50 گرامناریل 50 گرامدونوں کو گھی میں ہلکا بریاں کریں اور دو دو گرام کی گولی گڑ کے ساتھ باندھ لیں حمل ٹھہرنے کے بعد جب دو ماہ گزر جائے تو شروع کریں اور وضع حمل تک استعمال کریں

Design a site like this with WordPress.com
Get started