یاد پر اشعاریاد شاعری کا بنیادیموضوع رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناسٹلجیائی کیفیت تخلیقی اذہان کو زیادہ بھاتی ہے ۔ یہ یاد محبوب کی بھی ہے اس کے وعدوں کی بھی اور اس کے ساتھ گزارے ہوئے لمحموں کی بھی۔ اس میں ایک کسک بھی ہے اور وہ لطف بھی جو حال کی تلخی کو قابل برداشت بنا دیتا ہے ۔ یاد کے موضوع کو شاعروں نے کن کن صورتوں میں برتا ہے اور یاد کی کن کن نامعلوم کیفیتوں کو زبان دی ہے اس کا اندازہ ان شعروں سے ہوتا ہے ۔مزیدشعر267غزل89نظم19قطعہ3گیت2مزاحیہ1ہندی غزل1تصویری شاعری88اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائےبشیر بدرموضوعات : رومان اور 6 مزیدکر رہا تھا غم جہاں کا حسابآج تم یاد بے حساب آئےفیض احمد فیضموضوعات : اداسی اور 3 مزیداس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلودھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہےراحت اندوریموضوعات : عشق اور 5 مزیداچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوںانور شعورموضوعات : بے خودی اور 3 مزیدایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیںفراق گورکھپوریموضوعات : لَو اور 1 مزیدچپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہےحسرتؔ موہانیموضوعات : عشق اور 5 مزیدتصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہےجلیل مانک پوریآپ کے بعد ہر گھڑی ہم نےآپ کے ساتھ ہی گزاری ہےگلزارموضوعات : جدائی اور 4 مزیدتمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیںفیض احمد فیضموضوع : لَونہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیںحسرتؔ موہانیموضوع : مشہور اشعاردل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیاناصر کاظمیموضوعات : رومان اور 3 مزیدوفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گےتمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھاداغؔ دہلویموضوعات : مشہور اشعار اور 2 مزیدآج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرےاحمد فرازموضوع : سال_نوتم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیںہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیابہادر شاہ ظفرموضوع : بے وفائیکیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہےجون ایلیاموضوع : صورتہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیاساحر لدھیانویموضوعات : اداسی اور 3 مزیدوہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیںخمارؔ بارہ بنکویسوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہےجون ایلیاوہ کوئی دوست تھا اچھے دنوں کاجو پچھلی رات سے یاد آ رہا ہےناصر کاظمیموضوعات : دوست اور 1 مزیدغرض کہ کاٹ دیے زندگی کے دن اے دوستوہ تیری یاد میں ہوں یا تجھے بھلانے میںفراق گورکھپوریموضوعات : زندگی اور 1 مزیدیہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیںجاں نثاراخترموضوعات : علم اور 1 مزیددل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیاجب چلی سرد ہوا میں نے تجھے یاد کیاجوش ملیح آبادیموضوعات : رومان اور 3 مزیداس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیباتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہماحمد فرازیاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیںجون ایلیاشام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداسدل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیںفراق گورکھپوریموضوعات : اداسی اور 4 مزیدیاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہےجمال احسانیموضوعات : عشق اور 3 مزید”آپ کی یاد آتی رہی رات بھر”چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھرفیض احمد فیضموضوع : دلان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کلشکیل بدایونیموضوعات : عشق اور 3 مزیداب تو ہر بات یاد رہتی ہےغالباً میں کسی کو بھول گیاجون ایلیااک عجب حال ہے کہ اب اس کویاد کرنا بھی بے وفائی ہےجون ایلیاموضوع : بے وفائییاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آنادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گامیر تقی میریاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرااختر انصاریموضوعات : عذاب اور 3 مزیداب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاںفراق گورکھپوریموضوع : تنہائیچوری چوری ہم سے تم آ کر ملے تھے جس جگہمدتیں گزریں پر اب تک وہ ٹھکانا یاد ہےحسرتؔ موہانیموضوع : مشہور اشعارجاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہےجب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرناجلیل مانک پوریموضوعات : الوداع اور 1 مزیدکچھ خبر ہے تجھے او چین سے سونے والےرات بھر کون تری یاد میں بیدار رہاہجر ناظم علی خانموضوعات : بیدار اور 2 مزیدوہ نہیں بھولتا جہاں جاؤںہائے میں کیا کروں کہاں جاؤںامام بخش ناسخموضوع : مشہور اشعارتم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھیہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکےشیخ ابراہیم ذوقؔتم سے چھٹ کر بھی تمہیں بھولنا آسان نہ تھاتم کو ہی یاد کیا تم کو بھلانے کے لئےندا فاضلیموضوعات : عشق اور 1 مزیدتمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھیکچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہوجون ایلیاموضوعات : آرزو اور 1 مزیدوہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہومومن خاں مومنموضوعات : عشق اور 5 مزیدجاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرایاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیےجون ایلیاجس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کوجس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرےجوشؔ ملسیانیذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھیناصر کاظمیموضوعات : عشق اور 1 مزیدزندگی کیا ہوئے وہ اپنے زمانے والےیاد آتے ہیں بہت دل کو دکھانے والےاختر سعید خانکسی سبب سے اگر بولتا نہیں ہوں میںتو یوں نہیں کہ تجھے سوچتا نہیں ہوں میںافتخار مغلموضوعات : رومان اور 2 مزیدہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آ سکےتم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکےحفیظ جالندھریدنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتےیاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتےفنا نظامی کانپوریموضوع : تصورآج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھاآج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئیاقبال اشہرموضوع : نیندسنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیںتو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیںخمارؔ بارہ بنکویمزید دریافت کیجیےrekhta-rauzan rekhta-dictionary rekhtapodcast Rekhta android AppBest poetry resource in urduشاعریشاعرشعرلغتای-کتابنثربلاگشاعریکویزقافیہمزیدسائٹ : تعارفبانی : تعارفخبروں میں ریختہکیریئررابطہ کیجیےFAQریختہ فاؤنڈیشن کی دیگر ویب سائٹسریختہ فاؤنڈیشنریختہ لغتصوفی نامہہندویجشن ریختہآموزشتلاش کیجیےLOG INDONATEریختہ نیوز لیٹر سبسکرائب کیجیےآپ کو باقاعدگی سے کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے علاوہ آپ کسی بھی ای میل کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔آپ کا ای-میلفوری رابطےفرہنگ قافیہUrdu Resourcesعطیہنیوزلیٹر آرکائیومعلوماتریختہ فاؤنڈیشنبانی : تعارفرابطہ کیجیےکیریئرہماری ویب سائٹسہندویصوفی نامہریختہ ڈکشنریآموزشریختہ بکسرابطہ کیجیےفالو کیجیےپرائیویسی پالیسی استعمال کی شرائط جملہ حقوق© 2