خود اعتمادی کے ساتھ اپنی سب سے بڑی طاقت اور کمزوری جیسے سوالات کا جواب ضرور ڈھونڈ کر رکھیںنرگس ارشد رضاآپ کی سب سے بڑی طاقت کیا ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو آپ سے اس وقت پو چھا جاتا ہے ، جب آپ ملازمتکے لئے کہیں انٹرویو دے رہے ہوں، حالاں کہ اس سوال کا جواب بہت آسان ہو سکتا ہے مگر ایسا ہوتا نہیں،کیوں کہ اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ ہم جس کام کو آسان سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ اتنا سہل ثابت نہیں ہو تار اسکے لئے مکمل تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کام کے لئے آپ انٹر ویو دینے جارہے ہیں اس کے بارے میںہر طرح کی آگاہی، آپ کے مقصد میں بڑی حد تک کامیابی دلا سکتی ہے۔ کسی بھی انٹرویو کی تیاری میں سب سےپہلا اور بنیادی کمتہ جسے آپ کو ہمیشہ کے لئے ذہن نشین رکھنا چاہیے ، وہ یہ ہے کہ اپنے انٹرویو کا آغاز اور اختتامکسی مضبوط لکتے پر کریں۔ اس کے علاوہ دوران انٹرویو چہرے پر مسکراہٹ ہونی چاہیے اور آپ میں اتنا سیافکانفیڈنس ( خود اعتمادی) ضرور ہو کہ آپ انٹرویو لینے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنے موقف کو بیانکر سکیں۔ شخصیت کا اعتماد ہر اس جگہ آپ کے کام آتا ہے، جہاں آپ کسی بھی قسم ( خصوصا ملازمت یا تعلیمی ادارہمیں داخلے کے لئے ) کے انٹرویو کے لئے جار ہے ہوں۔ انٹرویو کی تیاری کاسب سے اہم طریقہ صرف اور صرف پر پیکٹس ہی ہو سکتا ہے۔ آپ جتنازیادہ انٹرویو کی پریکٹس (مشق) کریں گے ، اتنا ہی آپ کی کامیابی کے چانسز بھی زیادہ ہوں گے۔ یہ پریکٹس آپ اپنے دوستوں، رشتہ داروں یا پھر ایسے افراد کے ساتھ کر سکتے ہیں جن پر آپ مکمل بھروسہ کرتے ہوں، لیکن آپ کے ارد گرد کوئی ایسا فرد نہیں جب یہ پریکٹس آپ خود اپنے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح ان غلطیوں کی نشان دہی کی جاسکتی ہےجنہیں عموماً غیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ انٹرویو کے دوران جہاں یہ سوال پو چھا جاتا ہے کہ آپ کی سب بڑی طاقت کیا ہے ؟ وہاں اس کے ساتھ ہی عموماً دوسرا سوال یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے ؟ عموم انٹرویو کے دوران یہ سوال اکٹھے ہی پو جھے جاتے ہیں۔ یہ دوا ایسے سوال ہیں جن سے آپ کی کامیابی یا کیر ئیر کے نئے دروازے کھل جاتے ہیں۔ انہی سوالوں کے جواب سے انٹرویو لینے والا یہ بھانپ لیتا ہے کہ آپ میں اس کی کمپنی میں ملازمت کے حوالے سے کتنی قابلیت اور صلاحیت ہے؟ یہاں ہم کچھ ایسے نکات بیان کر رہے ہیں ، جو کافی حد تک یہ بتا سکتے ہیں کہ پر اعتمادطریقے سے ملازمت کے لئے انٹرویو کیسے دیا جا سکتا ہے؟ اور آپ کی سب سے بڑی طاقت یا کمزوری کیا ہے ؟ہیں جس کمپنی یا ادارے میں آپ انٹرویو دینے جارہے ہیں، اس کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کی جائے۔ اس ضمنمیں کمپنی کی ویب سائٹس سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ادارے کے مقاصد، اہداف، پروڈکٹس اور حکمتعملی کیا ہے ؟ وہ کس طرح کی سروسز دیتے ہیں اور یہ بھی کہ ان کو کس قسم کی سروسز یا خدمات کی ضرورت ہے ؟ اسکے بعد اگر کمپنی آپ سے یہ سوال کرتی ہے کہ کیا آپ خود کو اس ملازمت کے اہل رکھتے ہیں تو اس کا جواب دینےمیں آپ کافی حد تک آسانی محسوس ہو گی۔ہیں اس مرحلے سے گزرنے کے بعد اب آپ کا کام شروع ہوتا ہے کہ آپ کس طرح انٹرویو لینے والے کو قائلکرتے ہیں؟ آپ کے پاس مکمل معلومات کے ساتھ مضبوط دلائل بھی ہونے چاہیں کیوں کہ بحث برائے بحثسے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا۔ آپ کو دوران انٹرویو یہ باور کرانا ہے کہ آپ ہی ان کی جاب ریکوار کر منٹ(ملازمت کے لئے مقررہ قابلیت) پر پورا اترتے ہیں اور اس کمپنی میں کام کرنے کے لئے ایک دم تیار ہیں۔ یادرکھیں ایہاں آپ کو اپنی شخصیت کی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔د ایک ایسی فہرست مرتب کریں جس میں آپ ان چیزوں کے بارے میں لکھیں جن کو آپ اپنی طاقت کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ضمن میں آپ دوسروں کی رائے بھی شامل کر سکتے ہیں یعنی دیگر افراد کےنزدیک آپ کی سب بڑی طاقت کیا ہے ؟ سے بھی اس فہرست میں شامل کریں۔ یادرکھیں ! اس فہرست میں صرفان چیزوں کو فوکس ( خصوصی توجہ) کریں جن کو مطلوبہ ملازمت کے لئے آپ کی طاقت تصور کیا جائے۔ آپ کوسب سے پہلے اس بات پر توجہ دینی ہے کہ وہ کون سی اقدار اور طاقت ہے جو اس کمپنی یا آرگنائزیشن کی ضرورت ہے ، عام طور کمپنیاں ایسے ہی لوگوں یا ور کر ز کی تلاش میں ہوتی ہیں، جن میں اس قسم کی سمجھ بوجھ موجود ہوتی دوران انٹر ویو اس بات کا خیال رکھیں کہ پوچھے جانے والے سوالات کے جواب میں زیادہ سے زیادہ کی ورڈز(پر مغز کلمات) استعمال کریں جیسا کہ ٹرسٹ، اسٹرونگ، لیڈر شپ وغیرہ۔ ایسے الفاظ کے استعمال سے انٹرویو لینےوالا آپ سے آسانی سے متاثر ہو جائے گا۔عصر حاضر کے معاشی مسائل نے پوری دنیا خصوصا پاکستان کے نوجوانوں کو بے حد پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔روزگار کے مواقع روز بروز محدود ہوتے چلے جارہے ہیں تو ایسے میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے یہ نہایتضروری ہے کہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پائیں۔ انٹرویوز کے دوران بھر پور خوداعتمادی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ اپنیسب سے بڑی طاقت اور کمزوری جیسے سوالات کا بہترین جواب آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیے۔n